گھوٹکی : قومی شاہراہ پر مسافر بس الٹ گئی، 30 سے زائد مسافر زخمی

Ghotki

Ghotki

گھوٹکی (جیوڈیسک) گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 30 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث تحصیل ڈہرکی کے قریب الٹ گئی۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو تحصیل ھسپتال ڈہر کی اور دیگر ھسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔