کراچی اور حیدرآباد میں آج بارش کی پیش گوئی

Karachi Rain

Karachi Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) کراچی اور حیدرآباد میں محکمہ موسمیات نے آج بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بہاول پورڈویژن، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ جمعرات کو کراچی ڈویژن، حیدر آباد اور میرپور خاص ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہے گا۔

آئندہ 3 روز میں پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، بلوچستان اور سندھ میں درجہ حرات بڑھنے کا امکان ہے۔ آج بھی ملک کے زیادہ تر علاقے گرم موسم کی لپیٹ میں رہے۔ خصوصا سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں گرمی عروج پر ہے۔ سرگودھا میں گرمی اور حبس سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 3 افراد بے ہوش ہو گئے۔

تاہم خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اکثر علاقوں میں موسم خوش گوار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 47 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔