اسلام آباد میں دو ماہ سے احتجاج میں شریک بگٹی قبیلے کا نوجوان ہلاک

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں دو ماہ سے احتجاج میں شریک بگٹی قبیلے کا نوجوان مقامی ہسپتال میں چل بسا۔ نواب اکبر خان بگٹی کے پوتے اور جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نواب زاد ہ گہرام بگٹی کی قیادت میں بگٹی قبیلے کے سیکڑوں افراد دو ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کر رہے ہیں۔

ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت دی جائے۔ احتجاج میں شریک بگٹی قبیلے کا 21 سالہ نوجوان شیر گل پندہ روز قبل بیمار ہو گیا تھا جو آج اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں چل بسا۔