پسرور (جیوڈیسک) پسرورمیں کنوئیں کی صفائی کرتے ہوئے باپ اوردوبیٹوں سمیت چارافراد زہریلی گیس کے باعث دھماکہ ہونے سے دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق پسرور کے نواحی گاوں 38 باجوہ میں مختار اپنے دوبیٹوں اور مکینک محمد اشرف کے ہمراہ کنوئیں کی صفائی کیلئے اترا۔
صفائی کیلئے جب انہوں نے تیزاب استعمال کیا توکنوئیں میں زہریلی گیس موجود ہونے کے باعث دھماکہ ہو گیا اوروہ چاروں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ کے بعد پولیس اورامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیوٹیم نے مکینک کی لاش کنوئیں سے نکال لی۔