ملتان (جیوڈیسک) نشتر اسپتال ملتان میں نرسنگ سپرنٹینڈنٹ کے خلاف احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے۔ احتجاجی نرسوں نے دھمکی دی ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ھسپتال کی ایمر جنسی بند کر دی جائے گی۔ ملتان ایم ایس آفس کے سامنے ہونے والا نرسوں کا احتجاج چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے۔
احتجاجی نرسوں کا کہنا ہے کہ نرسنگ سپرنٹینڈنٹ کوکب ناہید نے انتقامی طور پر کئی نرسوں کی ہوسٹل الاٹمنٹ کینسل کر دی ہے جبکہ نرسنگ اسٹاف کے ساتھ ان کا رویہ بھی غیر مناسب ہے۔ نرسوں کا کہنا ہے کہ انہیں احتجاج ختم کرنے کے لئے دھمکیاں دی جا رہی ہیں لیکن احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا۔
جب تک نرسنگ سپرنٹینڈنٹ کا تبادلہ نہیں کیا جاتا۔ مظاہرے میں شریک نرسوں نے دھمکی دی کی اگر ان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو ھسپتال کی ایمرجنسی میں بھی کام بند کر دیا جائے گا۔