چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے مزید کام کرنے سے معذرت کر لی، ذرائع

Iqbal Qasim - Majam Sethi

Iqbal Qasim – Majam Sethi

لاہور (جیوڈیسک) چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ اقبال قاسم اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، ذرائع کے مطابق اقبال قاسم نے اپنے فیصلے سے قائم مقام چیئرمین اور سی او او سبحان احمد کو آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اقبال قاسم کو کسی مرحلے پر کھلاڑیوں کے انتخاب پر دبا کا سامنا ضروررہا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ روز ٹیم کے اعلان کے موقع پرجب اقبال قاسم نے اپنے استعفی سے آگاہ کیا تو عبوری چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور سی ای او سبحان احمد نے اقبال قاسم کی جانب سے استعفی پر کسی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا۔