ٹولیڈو : گڑھے کے باعث گاڑی میں سوار خاتون حادثے کا شکار

Accident

Accident

امریکا (جیوڈیسک) کے شہر ٹولیڈو کی ایک شاہراہ میں گڑھا پڑنے کے باعث گاڑی میں سوار خاتون حادثے کا شکار ہوگئی۔ ٹولیڈو کی ایک اہم میں شاہراہ میں گڑھا پڑنے کے باعث کار گڑھے میں جا گری۔

کار میں خاتون سوار تھیں امدادی عملے کی بروقت کاروائی سے خاتون کو بچالیا گیا اور فورا ھسپتال منتقل کردیا گیا۔ خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں۔ حکام کے مطابق گڑھا زیر زمین پانی کی لائن ٹوٹنے کے باعث پڑا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔