لالہ موسی کی خبریں 03.07.2013
Posted on July 4, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
حکومت ملکی حالات کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہے،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ)حکومت ملکی حالات کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان تحریک انصاف ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بعد اب نواز لیگ اپنا حصہ بٹورنے میں مصروف ہے۔ن لیگ کی حکومت نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے حکومت نے عوام کو مایوس کر دیا ہے۔بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی کوئی کمی نہیںہو رہی ،مہنگائی کی وجہ سے عوام فاقے کرنے پر مجبور ہو رہے ہیںحکومت عوام کو جیتے جی مارنے پر تلی ہوئی ہے مہنگائی میں بے پناہ اضافے سے عام آدمی کیلئے گزارہ کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔بجلی ،گیس ، پٹرولیم مصنوعات اور روزمرہ کھانے کی چیزوں اور اب تو لوکل ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی بے پنا اضافہ ہو چکا ہے۔امن و امان کی صورتحال انتہائی بد تر ہو چکی ہے آئے روز دہشت گردی کے واقعات میں سینکڑوں لوگ اپنی قیمتی جانیں گنوا چکے ہیں۔کرپشن کی صورتحال بھی جوں کی توں ہے بلکہ اس میں بھی اضافہ ہوا ہے ہر حکومتی ادارہ کرپٹ افسران اور کلرکوں سے
بھرا پڑا ہے۔عوام سے انکے لیگل کام کرنے کیلئے بھی مک مکا کیا جاتا ہے مک مکا نہ کرنے کی صورت میں افسران سائلین کو اداروں کے چکر لگواتے رہتے ہیں۔کسی بھی محکمے کا رخ کر کے دیکھ لیں ہر جگہ عوام کو مایوسی ہوتی ہے۔گلی محلے ہر طرف گندھے پانی کے جو ہڑ بنے ہوئے ہیں جن سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہیںگورنمنٹ کے ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ انتہائی نارواسلوک ہوتا ہے ۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں عوام جائیں تو جائیں کہا ں اور کس سے کہیںعام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلا سپرایٹ سافٹ بال فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ آج بمقام نزد پلائی ووڈ فیکٹری محلہ قادر میں منعقد ہو رہا ہے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پہلا سپرایٹ سافٹ بال فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ آج بمقام نزد پلائی ووڈ فیکٹری محلہ قادر میں منعقد ہو رہا ہے جس کے مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر ہیڈ کوچ لاہور پی سی بی منظور الٰہی ہونگے جبکہ مہمان خصوصی میں ڈاکٹر جاوید ریاض ممتاز مسلم لیگی راہنما،ڈاکٹر فیصل نثار ،مہر بین علی آرائیں امیدوار صوبائی اسمبلی،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ سابق جنرل سیکرٹری تحریک انصاف،چوہدری رحمان نصیر مرالہ سابق ایم این اے ہونگے جبکہ ٹورنامنٹ کی سرپرستی سید باسط علی شاہ کلیوال سیداں،سید علی اصغر کلیوال سیداں،چوہدری بائو صفدر،اختر بٹ،سجاد بٹ،عابد بٹ،احسان مہر،ثاقب شاہ،بشارت بھٹی،ندیم بھٹی،حسن بٹ،ظہیر بٹ،تصور مہر،قمر عباس مہر،میاں وقاص،ہارون بٹ کریں گے،کمنٹرینٹر فضل عباس،یاسر ٹوپہ،ماسٹر بلال عرف بلا جی آف وزیر آباد ہونگے ٹورنامنٹ کی شرائط کے مطابق ٹورنامنٹ ناک آئو ٹ سسٹم کی بنیاد پر ہوگا،ہر ٹیم آٹھ کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی،ہر میچ تین اوورز پر مشتمل ہو گا،انٹر فیس میچ ہونے سے پہلے وصول کی جائے گی،ایمپائر کا فیصلہ حتمی ہو گا اور لڑائی جھگڑا کرنے والی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے آئوٹ کیا جائے گا،وقت کی پابندی لازمی ہو گی ،ٹورنامنٹ کی انٹر ی فیس1000روپے رکھی گئی ہے ٹورنامنٹ کا آغا مغرب کے بعد کیا جائے گا،جیتنے والی ٹیم کو8000روپے بمعہ ٹرافی،رنر اپ کو4000روپے بمعہ ٹرافی،چھکوں کی ہیٹرک پر100روپے نقد انعام ،وکٹوں کی ہیٹرک پر100روپے نقدانعام دیا جائے گاٹورنارمنٹ کا انعقاد اشفاق احمد بٹ،محمد زمان بٹ،راجہ نوید عبداللہ چائنہ الیکٹر سٹور والے،غلام مرتضیٰ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر،منشاء الرحمن،انجم بٹ کریںگے جبکہ کمیٹی انتظامیہ یں قدیر حسین بھٹی،علی حسن،ملک حسنین،چوہدری سفیان،نوید عرف
رانا،سکندر،شبیر حسین،خرم،ابوبکر،آصف بھٹی،بشاورت ،ساجد بھٹی،امجد بھٹی عرفا میاں،وسیم کھوکھر،چوہدری عبدالرحمن،ساجد بھٹی،جاوید بھٹی،حسن ملک،ملک سجاد،حامد قریشی،عامر رشید،عدیل ،بھائی شاہ،شبیر احمد شامل ہیں جبکہ ڈاکٹر عبدالمنان بٹ فائونڈر جذبہ کرکٹ کلب،ڈاکٹر ذوالفقار احمد سابق صدر کلب لالہ موسیٰ،چوہدری حامد اشرفی صدر پریس کلب لالہ موسیٰ،حاجی غفاراور چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام محمد بلال احمد بٹ خصوصی شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
2013 پریسٹن میلہ اس اتوار کو مانچسٹر میں منعقد ہو گا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)2013 پریسٹن میلہ اس اتوار کو ہو گا کثیر الثقافتی ایونٹ لائیو موسیقی، کھانے اور کرافٹ سٹالوں، ایک funfair، سرگرمی ورکشاپوں اور شہر کے مرکز کے ارد گرد ایک جیونت میلہ جلوس کے معمول کے مجموعہ پیش کرے گامیلے بلکہ Avenham پارک پر سے زیادہ اس سال کے پرچم مارکیٹ پر منعقد کیا جا رہا ہے، تو یہ زیادہ آسانی سے قابل رسائی ہو جائے گا اور کسی بھی بارش کی صورت میں بہت کم متاثر ہونا چاہئے سب کے لئے کھلے، مفت ایونٹ ہر عمر کے لوگوں کے لئے تفریح ??کا وعدہ کیا ہے اور اس طرح کے ایک آؤٹ ڈور تھیٹر، stilt ڈبلیو، رنگولی، بھارتی پتنگ بنانے اور drumming ورکشاپس کے طور پر غیر معمولی پرکشش مقامات شامل ہوں گے۔