کراچی (جیوڈیسک) شہریوں کے صبر کا امتحان لینے میں کے ای ایس سی کو مہارت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ موسم سرد ہو یا سورج آگ برساتا ہو لوڈ شیڈنگ بغیر کسی وقفے اور تعطل سے ہوتی رہتی ہے۔ کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے بعد بے حال شہریوں کا حال ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں بارہ سے سولہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ معمول کا حصہ ہے لیکن جب کے ای ایس سی کا نظام بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوجائے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے کراچی کے شہریوں کو ان دنوں اسی طرح کی صورتحال کا سامنا ہے۔
شہر کے بیشتر علاقوں میں ہونے والی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں شہریوں کے معمولات زندگی دھم برھم کردی ہے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی نے ہر ایک کو پریشان کردیا ہے۔ کے ای ایس سی کی ناقص کاکردگی اپنی جگہ شہر کے کئی علاقے ایسے بھی ہیں جہاں کنڈے ڈال کر نہ صرف بجلی چوری کی جاتی ہے بلکہ بلوں کی ادائیگی بھی نہیں ہوتی اس کا خمیازہ پورے شہر کو بھگتنا پڑتا ہے۔