لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیاہے، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اورراتیں گھروں سے باہر گزارنے پر مجبور ہیں۔ گرمی اورحبس کی وجہ سے لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پھربڑھ گیاہے ،بجلی آنے جانے کا کوئی وقت مقرر نہیں، نہ دن کو چین ہے اور نہ ہی رات کو آرام،لوگ راتیں گھروں سے باہرگزار نے پرمجبورہیں، ٹرپنگ کی وجہ سے گھروں میں قیمتی الیکٹرانک اشیا کیساتھ ٹرانسفارمرز کی خرابی بھی معمول بن چکی ہے۔
باغبانپورہ کی انگوری باغ اسکیم میں ٹرانسفارمر خراب ہونے سے24 گھنٹے بجلی بند رہی،مقامی افرادنے احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈبلاک کر دی۔ مقامی لیسکو حکام کی طرف سے بجلی کی جلد بحالی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔