پاکستان اور بھارت کے مابین ٹریک ٹو ڈپلومیسی مذاکرات کا تیسرا دور آج اسلام آباد میں ہورہا ہے۔ مذاکرات دو دن جاری رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں پاکستان اور بھارت کے دانشور ، اخبارات کے ایڈیٹرز، سابق سفیر، وزرا اور تھینک ٹینکس کے سربراہان پاکستان اور بھارت کے درمیان تصفیحہ طلب مسائل کے حل کیلئے مختلف آپشنز پر بات چیت کرینگے۔
اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے بھی بات چیت کی جائے گی۔ مذاکرات کے پہلے روز دوطرفہ تعلقات انسانی حقوق ، گورننس اور افغانستان کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔