گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں مکان سے خاتون سمیت دو افراد کی نعشیں برآمد ہوئیں دونوں کو تی زدھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کیا گیا ہے، قتل ہونے والی خاتون نوشی نجی کلینک کی نرس ہے اور تیس سالہ مبشر ڈسکہ کا رہائشی ہے ،پولیس نے مقتول مبشر کے ایک دوست صغیر کو حراست میں لے لیا،
تفصیلات کے مطابق تھانہ جناح روڈ کے علاقہ افتخار شہید کالونی میں نجی کلینک کی نرس نوشی سمیت دو افراد کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیا ،پولیس ذرائع کے مطابق دونوں کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر انہیں قتل کیا گیا ہے ، پولیس نے مقتول مبشر کے دوست صغیر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،
ذرائع کے مطابق مقتول مبشر بیس روز قبل ہی یونان سے واپس پاکستان لوٹا تھا اور گذشتہ شب اپنے دوست صغیر کے ساتھ نوشی کو ملنے گوجرانوالہ آیاتھا۔