لاہور (جیوڈیسک) لاہور گردشی قرضوں کی رقوم جاری ہونے کے باوجود عوام کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے جان نہ چھوٹ سکی۔ شہری علاقوں میں بھی چودہ گھنٹے تک بجلی کی بندش ہونے لگی۔
شدید حبس کے باعث بجلی کی طلب اٹھارہ ہزار چھ سو میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ بجلی کے پیداواری یونٹس تیرہ ہزار تین سو میگاواٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں۔ پانچ ہزار تین سو میگاواٹ کے شارٹ فال کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول ہے لیکن سسٹم پر دبا اور تینیکی خرابیوں کے باعث مسلسل کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش ہو رہی ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔