اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد نیشنل گیمز 2013 کا اختتام ہو گیا۔ آرمی قائداعظم ٹرافی اور 164 طلائی سمیت 327 تمغوں کے ساتھ نیشنل گیمز کی فاتح قرار پائی۔ اختتامی تقریب آج شام سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
اسلام آباد میں چھ روزہ قومی کھیلوں کے ایونٹ میں آرمی کی ٹیم نے مختلف مقابلوں میں شاندار پرفارمنسسز دکھائیں۔ کھیلوں کے پانچویں روز جوڈو کی مختلف کیٹگریز میں آرمی نے متعدد طلائی تمغے جیتے۔ سنوکر ایونٹ میں پنجاب نے سندھ کو ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
محمد سجاد نے ٹورنامنٹ کی 124 کی سب سے بڑی بریک بھی کی۔ ایونٹ میں آرمی کی ٹیم 164 طلائی سمیت 327 تمغوں کے ساتھ 2013 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی۔ پاکستان نیوی 39 گولڈ سمیت 139 تمغوں کے ساتھ دوسری اور پندرہ طلائی سمیت انچاس تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی۔ گیمز کی اختتامی تقریب آج شام سپورٹس کمپلیکس میں ہوگی۔
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ آج اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے اور جیتے والی آرمی ٹیم کو قائد اعظم ٹرافی دینگے اور نیشنل گیمز کے اختتام کا باقاعدہ اعلان بھی کرینگے۔