پیرو : طلبا کا پولیس پر حملہ، جوابی کارروائی میں متعدد طالبعلم زخمی

Peru

Peru

پیرو (جیوڈیسک) کے دارالحکومت لیما کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں، طلبا نے پولیس پر لاٹھیوں سے حملہ کیا جبکہ پولیس کی جانب سے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ جنوبی امریکا کے ملک پیرو کے مختلف شہروں میں طلبا مجوزہ تعلیمی اصلاحات کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

لیما میں طلبا نے اسمبلی کی جانب مارچ شروع کیا تو پولیس دیوار بن گئی۔ پولیس کارروائی میں متعدد طلبا زخمی ہوئے جبکہ درجنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ احتجاج کرنے والے طلبا کا کہنا ہے صدر اولانتا ہمالا کی جانب سے کی گئی اصلاحات سے تعلیمی اداروں کی آزادی ختم ہو جائے گی۔