کراچی : اساتذہ تنخواہوں کیلئے سڑکوں پر آگئے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) میں نئے بھرتی کئے جانے والے اساتذہ کے بعد کے ایم سی سکولوں کے ٹیچر بھی تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے۔ کراچی گھر کا چولہا روشن نہ ہو تو اساتذہ علم کی روشنی کیسے آگے پھیلائیں گے۔ تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر کے ایم سی سکولوں کے اساتذہ نے بلاآخر سڑکوں پر احتجاجا دھرنا دے دیا جس میں خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد تھی۔

اساتذہ کا کہنا تھا رمضان کی آمد آمد ہے لیکن محکمہ تعلیم کے افسران جان بوجھ کر تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ خواتین اساتذہ کا کہنا تھا کہ وہ افسران کے دفتر میں اپنا مسئلہ لے گئیں تو انھیں دھکے مار کر دفتر سے نکال دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افسران کو نہ تو اساتذہ کا احترام ہے نہ خواتین کا۔

اساتذہ کا مظاہرہ ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد جاری رہا۔ اس موقع پر اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک شدید متاثر رہا تاہم محکمہ تعلیم کے چند افسران کی اس یقین دہانی پر کہ ان کی تنخواہیں ماہ رمضان سے قبل ادا کر دی جائیں کی احتجاج ختم کر دیا گیا۔