پیپلز پارٹی نے روزگار دینے کا وعدہ کیا، چھیننے کا نہیں : مظہرالحق

Mzhralhq

Mzhralhq

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما پیر مظہر الحق نے اساتذہ کے مطالبات کی حمایت میں اپنی حکومت کے خلاف بیان جاری کر دیا۔ ان کا کہنا ہے پیپلز پارٹی کے منشور میں روزگار دینے کا وعدہ ہے، چھیننے کا نہیں۔ کراچی سابق صوبائی وزیر پیر مظہر الحق نے اپنے بیان میں کہا انہیں یقین نہیں آ رہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں کسی کو بے روزگار کیا جائے گا۔

پیر مظہر الحق کا کہنا ہے کہ اساتذہ اور لوئر گریڈ کے ملازمین کو تنخواہوں سے محروم رکھنا ناانصافی اور نوکر شاہی کی سازش ہے۔ پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں اتحادی جماعتوں کے وزرا نے اپنے ہزاروں لوگوں کو نوکریاں دیں اور وہ اپنی ڈیوٹی بھی ادا نہیں کرتے لیکن ان کے خلاف کوئی کیوں بات نہیں کرتا۔