کراچی (جیوڈیسک) لیاری کے بعض علاقے 6 روز سے میدان جنگ بنے ہوئے ہیں۔دن ہو یا رات دو گروہوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ اور راکٹ حملوں نے لوگوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کررکھا ہے کل رات بھی لیاری کے علاقوں کلری، مندرا محلے، ہنگور آباد، آگرہ تاج کالونی، علی محمد محلہ، جونا مسجد، پھول پتی لائن اور بہار کالونی میں دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔
جدید ہتھیاروں سے لیس مسلح افراد مورچہ بند ہو کر ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے رہے اور اعوان راکٹ سے بھی حملے کئے گئے۔ کشیدگی والے علاقوں سے پولیس اور رینجرز کی نفری غائب نظر آئی۔