اسلام آباد (جیوڈیسک) ائیر مارشل سید اختر حسین بخاری کو وائس چیف آف دی ائیراسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کے اعلامیہ کے مطابق حکومت نے ائیرمارشل سید اختر حسین بخاری کو وائس چیف آف دی ائیر اسٹاف مقرر کیاہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ائیر مارشل سید اختر حسین بخاری نے 1978 میں ائیرفورس میں جی ڈی پائلٹ کے طور پر کمیشن حاصل کیا،وہ ایک کامیاب فائٹر پائلٹ، کوالفیائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر اور کمبیٹ کمانڈ ا سکول کے گریجو ایٹ ہیں۔ انہوں نے فائٹر اسکواڈرن، فائٹرونگ اور ایک آپریشنل پی اے ایف بیس کو بھی کمانڈ کیا۔ وہ ڈی جی جوائنٹ آپریشنز جی ایچ کیو، ڈپٹی چیف آف ائیراسٹاف ٹریننگ اور ڈپٹی چیف آف ائیراسٹاف پرسونل بھی رہے۔