چلی (جیوڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک چلی کے ساحلی شہر وینا دیل مار میں سات میٹر بلند لہروں نے تباہی مچا دی۔ طوفانی ہواں کے باعث سمندر بھی بپھر گیا۔ سات میٹر بلند لہروں نے ساحل پر بنے گھروں کو تہہ و بالا کر دیا۔
ساحل کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھ اور ریلنگ بھی ٹوٹ گئی۔ سمندر کا پانی سڑکوں پر آجانے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ طوفانی ہواں کی وجہ سے ساحل کے ایک حصے کو جھاگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔