‘گردشی قرضہ کی ادائیگی کیلئے آئی ایم ایف سے سمجھوتہ کیا’

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان نے گردشی قرضہ کی ادائیگی کیلئے آئی ایم ایف سے سمجھوتہ کیا ہے۔ اسلام آباد وزیر اطلاعات پرویز رشید نے یہ تاثر مسترد کر دیا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے لیا گیا قرضہ اپنا بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے استعمال کرے گی۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے گردشی قرضہ ادا کرنے کیلئے عالمی مالیاتی بینک سے ایک سمجھوتہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ تاثر مسترد کر دیا کہ حکومت یہ قرضہ اپنا بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے استعمال کرے گی۔

پرویز رشید نے کہا کہ حکومت کی اقتصادی پالیسی تین بنیادی اصولوں پر مبنی ہے جن میں اخراجات میں کفایت شعاری، خسارے میں جانے والے سرکاری اداروں کی نجکاری اور محصولات کے حصول کیلئے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کرنا شامل ہے۔