کراچی : منگھو پیر میں رینجرز کا آپریشن، خودکش حملہ آور سمیت 11 افراد گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں منگھو پیر کے علاقے سلطان آباد میں رینجرز نے آپریشن کے دوران ایک مبینہ خود کش حملہ آور سمیت کالعدم تنظیم کے 11 افراد کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں ٹینس کریکر بم اور جدید ہتھیار برآمد کر لیا، رینجرز ز ذرائع کے مطابق منگھو پیر کے علاقے سلطان آباد میں کالعدم تنظیم کے وابستہ افراد کی موجودگی کے اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا ہے، آپریشن مین خواتین اہلکاروں سمیت 1500 رینجرز اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کے آپریشن کے دوران کریکر بال بم بھی برآمد ہوئے ہیں،جبکہ بعض افراد کو حراست میں بھی لیا گیا، آپریشن تا حال جاری ہے،جبکہ علاقے کے داخلی اورخارجی راستوں کی ناکہ بندی کی گئی ہے، رینجرز کی کارروائی کے دوران، ایک خود کش حملہ آوار گرفتار سمیت گیارہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے ایک درجن سے زائد ٹینس کریکر بم برآمد ہوئے ہیں۔ آپریشن کے دوران چار موٹر سائیکلز، کمپیوٹر، واکی ٹاکی سیٹ اور جدید ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزمان کراچی میں دہشت گردوں کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔