منفرد کام ہی دوسروں میں ممتاز کرتا ہے : شرمین چنائے

Sharmeen Chinoy

Sharmeen Chinoy

کراچی (جیوڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ فلم میکر شرمین عبید چنائے نے کہا ہے کہ منفرد کام ہی آپ کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔ پاکستان کے پاس محدود وسائل ہیں۔ اس کے باوجود ہم انٹرنیشنل سطح پر کام کر رہے ہیں۔ کراچی ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی میری کوشش ہوتی ہے کہ دنیا میں جہاں بھی جاں اپنے ملک کی عزت اور اس کے وقار کا خیال رکھوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری میں آج کل بہت اچھا کام ہو رہا ہے اور بہت جلد فلم انڈسٹری اپنی آب و تاب کیساتھ ایک بار پھر سینماں میں رنگ بکھیرے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے دی اکیڈمی آف آٹومیشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز یو ایس اے نے اپنے ادارے میں 2013 کیلئے رکنیت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور میں اس عالمی تنظیم کی رکن بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی فلم میکر ہوں گی۔