چین (جیوڈیسک) نیسلے نے چین میں بچوں کے لئے غذائی اشیا کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ بیجنگ بین الاقوامی فوڈ کمپنی نیسلے نے چین میں بچوں کے لئے اپنی غذائی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ چین کی حکومت ان دنوں اس کمپنی کے خلاف تحیققات کا آغاز کئے ہوئے ہے۔
نیسلے پر الزام ہے کہ یہ ایک چینی اور دیگر چار غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ مل کر قمیتیں فِکس کرنے میں ملوث ہے جس کی وجہ سے بچوں کی غذائی مصنوعات مہنگے داموں بیچی جا رہی ہیں۔ بچوں کے لیے غذائی مصنوعات کی فروخت کے حوالے سے چین دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔