چمن (جیوڈیسک) پاک افغان سرحد پر افغان حدود میں خودکش دھماکے میں 5 افغان اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 15 افراد زخمی بھی ہیں، زخمیوں میں پانچ پاکستانی شہری بھی ہیں۔ دھماکے کے بعد چمن باب دوستی کو آمدروفت کے لئے بند کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور پیدل تھا۔
جس نے خود کو باب دوستی کے قریب افغان حدود میں دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ہرطرف افراتفری مچ گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں افغان سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپین بولدک اور چمن منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد باب دوستی پر دو طرفہ آمدروفت معطل کر دی گئی ہے۔