ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ میں ایک اور غصے والا پولیس والا آ گیا، کلاسک فلم زنجیر کے ریمیک کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، فلم 6 اگست کو ریلیز ہو گی۔ ساوتھ کے سپر اسٹار رام چرن تیجا فلم میں اینگری ینگ مین کے کردار میں نظر آئیں گے، یہ وہی کردار ہے جس نے امیتابھ بچن کو 70 کی دہائی میں بالی ووڈ میں پہچان دی۔
زنجیر ممبئی میں پولیس اور اسمگلرز کے درمیان آنکھ مچولی اور انتقام کی کہانی ہے۔ فلم میں سنجے دت شیر خان کا کردار نبھائیں گے جو پرانی فلم میں پران نے ادا کیا تھا۔فلم میں ری میک کی رانی پری یانکا چوپڑا بھی ہے جو ڈان، اگنی پتھ کے بعد امیتابھ بچن کی تیسری ری میک فلم میں نظر آئیں گی۔