چین (جیوڈیسک) کے صوبے سی چون میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کاروبار زندگی متاثر ہوگئی۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد اہم شاہراں کا رابطہ دوسرے شہر جانے والی شاہراں سے منقطع ہوگیا تاہم امدادی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے رکاوٹوں کو صاف کرنا شروع کردیا ہے۔
مسلسل بارشوں کے باعث نظام زندگی معطل ہوکر رہ گئی ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ تھم جانے کی توقع ہے لیکن آٹھ جولائی سے بارشوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔