جنوبی کوریا (جیوڈیسک) کے دارلحکومت سیئول میں ایٹمی پروگرام کے حوالے سے آسڑیلیا اور جنوبی کوریا کے وزیر دفاع و خارجہ کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دونوں ممالک نے جنوبی کوریا کے ایٹمی پروگرام کی روک تھام کے لیے دوطرفہ تعاون پر زور دیا۔ ملاقات کے بعد مشترکہ کانفرنس کرتے ہوئے ساتھ کورین وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی کوریا بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے ایٹمی پروگرام سے دستبردار ہوجائے۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ جنوبی کوریا کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے جنوبی کوریا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرے۔ جس سے ان کی اپنی عوام متاثر ہے۔ آسٹریلین وفد ساتھ کورین صدر سے بھی ملاقات کریگا۔