منشیات کی وجہ سے بچوں کی رگوں میں ناسور پھیل رہا ہے، چیف جسٹس

Chief Justice

Chief Justice

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ منشیات کی وجہ سے بچوں کی رگوں میں ناسور پھیل رہا ہے، اے این ایف منشیات کا دھندا کیوں نہیں روکتی۔ جسٹس گلزار احمد کہتے ہیں کہ لیاری میں بھی ڈرگ وار چل رہی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ اے این ایف کی کارکردگی بارے کیس کی سماعت کی۔

اے این ایف کے وکیل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ 90 فیصد منشیات افغانستان سے اسمگل ہو کر آ رہی ہے، ملک میں کوئی پردہ نشین نہیں رہنا چاہیے، ایسے افراد کے نام پارلیمنٹ سمیت تمام حکام کے علم میں لائے جائیں گے۔ مزید سماعت دو ہفتے بعد ہو گی۔