بھمبر کی خبریں 05.07.2013

MCB بنک بھمبر میں اے ٹی ایم اور کریڈیٹ کارڈ مشین نصب نہ ہو نے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)MCB بنک بھمبر میں اے ٹی ایم اور کریڈیٹ کارڈ مشین نصب نہ ہو نے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ذمہ داران اے ٹی ایم اور کریڈیٹ کارڈ مشین فی الفو ر نصب کر کے شہریوں کو سہولیات فراہم کی جائیں ان خیالات کا اظہار بھمبر کے معرو ف کا رو با ری شخصیات چوہدری محمد عمران ڈسکاونٹ سنٹر ،چو ہدر ی محمد علی MDنیو کرئوان ٹریولز ،چوہدری سہیل مرغ فروش، چوہدری فریادMDشیر یں محل، چوہدری محمد اشر ف MDکشمیر ٹر یڈ رز نے مشتر کہ بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ دیگر تما م بنکو ں نے اپنے صا رفین کو ہر طر ح کی جد ید سہو لیا ت فرا ہم کی ہو ئی ہیں جبکہ MCBاپنے صا رفین کو جد ید سہولیات فرا ہم کر نے میں نا کا م ہو چکا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہو ں نے MCB کے اعلیٰ احکا م سے مطا لبہ کیا ہے کہ فی الفو ر بھمبر MCBبنک میں ائے ٹی ایم اور کریڈیٹ کارڈ مشین نصب کر کے اپنے صا رفین اورشہر یو ں کو ہر جدید سہو لیا ت فراہم کر ئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یپلزپا رٹی کے نوجوان راہنما آصف رزاق پر قاتلانہ حملہ کھلی دہشت گر دی ہے
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) پیپلزپا رٹی کے نوجوان راہنما آصف رزاق پر قاتلانہ حملہ کھلی دہشت گردی ہے پولیس واقعہ میں ملوث ملزمان کو فیالفور گرفتار کر کے قرار واقعہ سزا دے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما وکو ارڈینیٹر وزیر اعظم برا ئے اٹلی ڈا کٹر محمد امتیاز آف سوکا سن نے کیا انہوں نے کہا سابق امیدوار اسمبلی و مر کز ی نائب صدر چوہدری محمد رزاق کے بیٹے اور پیپلزپارٹی کے نوجوان راہنما آصف رزاق پر دن دیہاڑے قاتلانہ حملہ انتہا ئی بزدلا نہ کا رروا ئی ہے اس واقعہ کے پیچھے کو ئی بڑ ی سازش ہے جس کو بے نقاب کرنا ضروری ہے پولیس واقعہ میں ملو ث ملز ما ن کو فی الفور گرفتار کر کے تفتیش کر کے واقعہ کے اصل ما سٹر ما ئنڈ شخص کو بے نقاب کیا جائے انہو ں نے کہا کہ بعض شر پسند عناصر جان بوجھ کر سما ہنی کے پر امن حالات کو خراب کرنا چا ہتے ہیں پولیس لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ اگر ملزمان کو فی الفور گرفتار نہ کیا گیا تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع نے ملازمین کے مطالبات کی منظوری کے لئے ہڑتال ملازمین سارا دن ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے رہے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) پیرا میڈ یکل ایسو سی ایشن ضلع نے ملا زمین کے مطالبات کی منظوری کے لئے ہڑتال ملازمین سارا دن ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے رہے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم تفصیلات کے مطا بق پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن بھمبر کے ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے کا م چھوڑ ہڑتال شروع کر دی گزشتہ روز پیرا میڈ یکل ایسو سی ایشن نے صبح 8بجے کا م چھو ڑ ہڑ تا ل شرو ع کی اور ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر میں ہڑتالی کیمپ لگایا گیا جس میں پیر امیڈیکل ایسوسی ایشن کے تمام ملازمین نے بھر پور شرکت کی ہڑتالی کیمپ میں موجود ملازمین نے مطالبات کی منظوری تک اپنی ہڑتال جاری رکھنے کا عزم کرتے ہو ئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے ملازمین عر صہ دراز سے مطالبات کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور حکومتی ایوانوں میں اپنی آواز پہنچا رہے ہیں لیکن حکومت ملازمین کے مسائل حل کر نے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کی وجہ سے آج ملازمین کو ہڑتالی کیمپ لگا کر احتجاج کر نے کی ضرورت پیش آئی ہے۔