شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ کے ڈی ایچ کیو ھسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران دو دفعہ آگ بھڑک اٹھی ،ڈائی لے سسز یونٹ میں آتشزدگی سے بھگدڑ مچ گئی۔ ھسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈی ایچ کیو ھسپتال کے ڈائی لے سسز یونٹ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی، دیکھتے ہی دیکھتے یونٹ میں دھواں بھر گیا جس سے بھگدڑ مچ گئی۔
مریض مدد کے لیے چیخ و پکار کرتے ہوئے باہر کی جانب بھاگ نکلے، آتشزدگی سے ڈائی لے سسز مشین، ائیرکنڈیشنر اور دیگر سامان جل گیا ،ڈی ایچ کیوھسپتال میں 24گھنٹوں کے دوران آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ تھا، اس سے قبل نرسری وارڈ میں بھی آگ بھڑک اٹھی تھی۔