میجر جنرل عبیداللہ خان کا تبادلہ، میجر جنرل آئی جی ایف سی بلوچستان مقرر

General Ubaidullah Khan

General Ubaidullah Khan

کوئٹہ (جیوڈیسک) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عبیداللہ خان کا تبادلہ کر کے میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کو نئے آئی جی ایف سی بلوچستان تعینات کر دیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عبیداللہ خان کو تبدیل کر دیا گیا۔

جبکہ میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کو نئے آئی جی ایف سی بلوچستان تعینات کر دیا گیا ، جبکہ میجر جنرل عبیداللہ خان کو جنرل آفیسر کمانڈنگ 37 ڈویژن مقرر کر دیا گیا، نئے آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد اس سے قبل جی ایچ کیو میں تعینات تھے۔