کراچی : اویس مظفر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیئرمین تعینات

Owais Muzaffar

Owais Muzaffar

کراچی (جیوڈیسک) رکن سندھ اسمبلی اویس مظفر کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا چیئرمین بنا دیا گیا۔ کراچی حکومت سندھ نے کراچی واٹر بورڈ کی ازسرنو تشکیل کر دی ہے جس کے مطابق پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سندھ اسمبلی کے رکن چیئرمین ہیں جبکہ بورڈ کے ممبران میں۔

صوبائی سیکریٹری محکمہ بلدیات، ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈمنسٹریٹر کراچی، سیکریٹری محکمہ خزانہ، صنعت اور ہاسنگ کے سیکریٹری ، ایم ڈی واٹر بورڈ، ڈی جی ملٹری لینڈ، ڈی ایس ریلوے اور دیگر شامل ہیں۔ اویس مظفر اس وقت واٹر بورڈ کے چیئرمین بنے ہیں جب چینی کمپنی کے ساتھ واٹر بورڈ کے اہم معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔