اسلام آباد (جیودیسک) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے لیے درخواستیں 6 اگست تک مانگ لی ہیں۔ 22 اگست کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 42 حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوگا۔
اپنے حلقوں سے باہر تعینات سرکاری ملازمین فوجی اہلکار اور ان کے اہل خانہ ڈاک کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، دوسرے حلقوں میں ڈیوٹی پر مامور انتخابی عملہ اور پولیس اہلکار پوسٹل بیلٹ کے لیے 13 اگست تک درخواست دے سکیں گے۔