اکیس جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں تینتیس کروڑ اٹھتر لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداوشمارکے مطابق اکیس جون کو حتم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر تینتیس کروڑ اٹھتر لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد گیارہ ارب سترہ کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کا حجم چھ ارب چھیانوے کروڑ ڈالر جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت چارارب ننانوے کروڑ چوہتر لاکھ ڈالر ہے۔