اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے رکن عبدالغفور لہڑی کی نااہلیت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی۔
اسلام آباد چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے صوبائی رکن اسمبلی عبدالغفور لہڑی کی نااہلیت کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالت عظمی نے نااہلیت کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عوامی نمائندوں کو رول ماڈل بننا ہوگا اگر منتخب عوامی نمائندے ہی دیانتدار نہیں ہونگے تو گڈ گورننس ممکن نہیں۔