پیرو : ہزاروں طلبہ وطالبات کی تعلیمی اصلاحات کے لئے ریلی

Peru

Peru

پیرو (جیوڈیسک) کے دارالحکومت لیما میں طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے تعلیمی اصلاحات کے لئے ریلی نکالی۔ احتجاجی طلبہ وطالبات نے صدارتی محل کی طرف مارچ کیا۔ مظاہرین نے صدر اولانٹا ہمالہ سے مطالبہ کیا کہ ملک میں عشروں سے جاری فرسودہ نظام تعلیم کو بدل کرجدید اور نئے دور سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کو رائج کیا جائے۔

مظاہرے کے دوران طلبہ کی صدارتی محل کی جانب پیش قدمی روکنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کئے اور واٹر کینن کی مدد سے مظاہرین پر چھڑکا کیا۔ پولیس سے جھڑپوں میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے فورا قریبی ھسپتال منتقل کر دیا گیا۔