اٹلی : وینس فلم فیسٹول کا آغاز 28 اگست سے ہوگا

Italy

Italy

اٹلی (جیوڈیسک) میں ہونے والے وینس فلم فیسٹول کا آغاز اٹھائیس اگست سے ہوگا۔ فلمی میلے کا افتتاح ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی اور سینڈرا بالاک کی فلم گریویٹی سے کیا جائے گا۔

اٹلی میں ایک بار پھر فلمی دنیا کے ستاروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ سترویں وینس فلم فیسٹول کی شروعات فلم گریویٹی کے ورلڈ پریمیئر سے ہوگی۔ سائنس فکشن فلم کے ریڈ کارپٹ پر ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی اور سینڈرا بلوک کی آمد سے چار چاند لگیں گے۔

وینس فلم فیسٹول کا آغاز اٹھائیس اگست سے ہوگا جو سات ستمبر تک جاری رہے گا۔ فلم گریویٹی میں سینڈرا کا کردار ایک ذہین میڈیکل انجینیئر کا ہے جبکہ جارج کلونی نے ایسٹرونوٹ کا کردار نبھایا ہے۔ خلا کے اندھیروں میں چھپے راز کو تلاش کرنے والے یہ ذہین لوگ کیا کارستانی دکھاتے ہیں یہی جاننے کے لئے انتظار کیجئے جولائی کا، جب فلم گریویٹی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔