ٹور ڈی فرانس کا ساتواں مرحلہ سلواکین سائیکلسٹ پیٹر ساگان نے جیت لیا

Cyclists

Cyclists

فرانس (جیوڈیسک) ٹور ڈی فرانس کا ساتواں مرحلہ سلواکین سائیکلسٹ پیٹر ساگان نے جیت لیا۔ سائیکلنگ کی تاریخی ریس کا ساتواں مرحلہ بھی مکمل ہو گیا۔ دو سو پانچ اعشاریہ پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل ریس خوبصورت مناظر والے ٹریک پر ہوئی۔

سلوواکیہ کے پِیٹر ساگان نے سب پر اپنی برتری دکھائی اور مقررہ فاصلہ چار گھنٹے چون منٹ اور بارہ سیکنڈ میں طے کیا۔ جرمن سائیکلسٹ دوسرے، اطالوی سائیکل سوار تیسرے نمبر پر رہے۔ ریس کے آٹھویں مرحلے میں ایک سو پچانوے کلومیٹر فاصلے کا مقابلہ ہو گا۔