لاہور (جیوڈیسک) گزشتہ مالی سال چاول کی دو ارب ڈالر ایکسپورٹ کا ہدف پورا نہ کیا جا سکا۔ باسمتی چاول کی برآمد میں ایک سال کے دوران تین لاکھ اڑتیس ہزار ٹن کمی ہوئی۔
لاہور رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پورے مالی سال کے دوران چاول کی برآمدات گیارہ فیصد کمی سے ایک ارب تراسی کروڑ ڈالر رہی۔ باسمتی چاول کی برآمد پچھلے مالی سال پینتیس فیصد کمی سے چھ لاکھ تیس ہزار ٹن رہی۔ نان باسمتی چاول کی برآمد تین اعشاریہ آٹھ فیصد اضافے سے ساڑھے اٹھائیس لاکھ ٹن رہی۔