قلعہ سیف اللہ (جیوڈیسک) قلعہ سیف اللہ میں ایف سی کی کاروائی کے نتیجے میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہونے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی اطلا ع پر ایف سی نے قلعہ سیف اللہ شہر میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر ابراہیم نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔
اس کے قبضے سے دھماکہ خیزمواد ،دو راکٹ لانچر،تین ایل ایم جی، پانچ پسٹل اور تین پیٹی کارتوس برآمد ہوئے۔گرفتار ہونے والا شخص افغان مہاجر بتایا جاتا ہے۔