ملکہ فیڈر میں ایک بار پھر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ اٹھارہ گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا

ملکہ ( عمر فاروق اعوان سے ) دو دن کی چاندنی پھر بھی اندھیری رات۔ ملکہ فیڈر میں ایک بار پھر غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ اٹھا رہ گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملکہ فیڈر میں ایک بار پھر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ اٹھارہ گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا۔

جس سے دیہاتی چڑ چڑے پن کا شکار ہو گئے ہیں۔ معمولات زندگی متاثر کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ پانی نہ ہونے کی وجہ سے متعدد علاقے شدید گرمی میں کربلا کا منظر پیش کرنے لگے بیچارے دیہاتی پانی کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔

مگر نو منتخب حکومت کو عوام کا ذرا برابر بھی خیال نہیں آ رہا۔ ملکہ کے عوام نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے اقدامات کیے جائیں اور لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جائے تا کہ پاکستان کے غریب عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔