کراچی (جیوڈیسک) بجلی کے بحران نے ہر کسی کو پریشان کر رکھا ہے، مگر اب پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ لوڈ شیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کرنے کا آسان طریقہ کراچی کی ایک ہونہار طالبہ فاطمہ نے ڈھونڈ لیا گیا ہے۔ اگر حوصلہ بلند ہو، تو ستاروں پر کمند ڈالنا مشکل نہیں ہے، یہ بات 15 سالہ فاطمہ سہیل سے بہتر اور کون جان سکتا ہے۔
جنہوں نے اندھیروں پر قابو پانے کیلئے اس نے کئی تجربا ت کئے اور آخر کار پانی کی لہروں پر فلاٹنگ بال کی حرکت سے بجلی کے منصوبے کو حتمی شکل دی۔ فاطمہ فرسٹ ایئر پری انجینئرنگ کی طالبہ ہے، لیکن والدین پر امید ہیں کہ ان کی بیٹی مستقبل میں نامور سائنسدان بنے گی۔
فاطمہ اسکول اور کالج کی سطح پرکئی پروجیکٹ پر کام کر کے قومی اور بین الاقوامی سطح کے انعامات حاصل کر چکی ہے، پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانا فاطمہ کی خواہش ہے، اپنی خواہش کی تکمیل کیلئے اس کی یہ کوشش یقیناقابل تعریف ہے۔ فاطمہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت مدد کرے تو وہ اس پروجیکٹ سے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔