اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ نئے صدر کی نامزدگی حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کرے ، جمہوریت کی وجہ سے ڈرون حملے کم ہوئے ہیں موجودہ حکومت ان حملوں کو ختم کرائے گی۔ اسلام آباد میں ذرائع سے بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ ڈرون حملوں کے بارے میں پاکستان کا موقف واضح ہے۔
یہ حملے بند کرنے کے لیے امریکا کو پیغام دے دیا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ٹریک ٹو ڈپلومیسی کاآغاز ن لیگ کی حکومت نے کیا تھا،بھارت کے ساتھ تمام معاملات پرامن طریقے سے حل کریں گے۔