کراچی اسٹاک مارکیٹ، ہنڈرڈ انڈکس میں 211 پوائنٹس کا اضافہ

KSE

KSE

کراچی (جیوڈیسک) کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی ہنڈرڈ انڈیکس میں دو سو گیارہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کراچی مارکیٹ میں آغاز سے ہی تیزی کا رجحان رہا توانائی اور بینکنگ سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں سرگرمی دیکھی گئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بائیس ہزار ایک سو اٹھہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر سینتیس کروڑ پینسٹھ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔