لالہ موسی کی خبریں 5.07.2013
Posted on July 6, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
نواز شریف کی حکومت انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے، چوہدری قمر زمان کائرہ
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ہمارے دور حکومت میں رکھے گئے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نکالنا شروع کر دیا، غریبوں کو روزگار سے محروم کرنا ظلم عظیم ہے نکالے گئے ملازمین بے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، حکومت نے ایک طرف پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے بدترین مہنگائی کی تو دوسری طرف غریبوں کو سرکاری ملازمتوں سے نکال کر ان کے حقوق سلب کئے گئے ہیں، حکومت نے ابھی تک دہشت گردی سے نبٹنے کیلئے کوئی پالیسی وضع نہیں کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید ضیاء علی شاہ ترمذی انجمن فلاح و عوام رجسٹرڈ لالہ موسیٰ کی صوبائی وزیر حکومت پنجاب سے ملاقات
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) سید ضیاء علی شاہ ترمذی انجمن فلاح و عوام رجسٹرڈلالہ موسیٰ کی صوبائی وزیر حکومت پنجاب سے ملاقات،انہوں نے تین رکنی وفد کے ہمراہ پنجاب سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات کی، تفصیل کے مطابق گذتہ روز سید ضیاء علی شاہ ترمذی صدر انجمن فلاح و عوام رجسٹرڈ لالہ موسیٰ کی ملک محمد اقبال چنڑ صوبائی وزیر حکومت پنجاب سے ان کے آفس میں پنجاب سیکرٹریٹ لاہور میں تین رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات، ملاقات کرنے والوں میں عالمی شہرت یافتہ ٹیلی ویثرن سید مقدس حسنین کاظمی صدر انجمن فلاح وعوام لاہور، ذیشان اقبال بھٹی، حاجی بشیر مرزا نائب صدر انجمن فلاح و عوام رجسٹرڈ لالہ موسیٰ ملاقات کے دوران ان کے دفتر یں سیاسی و سماجی فلاحی امور پر گفتگو اور صدر انجمن فلاح و عوام رجسٹرڈ لالہ موسیٰ سید ضیاء علی شاہ نے حکومت پنجاب صوبای وزیر ملک محمد اقبال چنڑ کو لالہ موسیٰ آنے کی دعوت دی اور انہوں نے موقعہ پر صوبائی وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر انجمن فلاح و عوام رجسٹرڈ لالہ موسیٰ سید ضیاء علی شاہ اور ان کے عہدیداران اور ممبران کی غریب مستحق افراد اور مسکین، غرباء کے لئے نا قابل فراموش ہیں اور انہوں نے کہا کہ انجمن فلاح و عوام رجسٹرڈ لالہ موسیٰ نے ہمیشہ ہر موقع پر مستحق افراد یتیموں بیوائوں اور غریب غرباء کی بڑھ چڑھ کر خدمت کی اور انہوں نے مزید کہا کہ سید ضیاء علی شاہ ترمذی اپنی والدہ محترمہ مرحومہ کے اس مشن کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں،اور ان کی خدمات سنہری حروف میں لکھی جائیں گی اور دنیا میں اور آخرت میں ان کی اور والدہ محترمہ کی خدمات سے اللہ اور اس کا رسولۖ راضی ہوں گے، اور آخر میں سید ضیاء علی شاہ نے صوبائی وزیر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے لالہ موسیٰ آنے کی دعوت کو قبول کیا اور وہ جلد لالہ موسیٰ کا دورہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہ مقدس میں کسی کو کسی جگہ پر ہوٹل کھولنے کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی، آصف بلال لودھی ڈی سی او گجرات
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ ماہ مقدس میں کسی کو کسی جگہ پر ہوٹل کھولنے کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی ہر قسم کے پرمٹ منسوخ ہونگے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ چوہدری محمد یوسف تارڑ کی سرکردگی میں پولیس نے علی چک میں اچانک چھاپہ مار کر جعلی شراب کی فیکٹری پکڑ لی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ چوہدری محمد یوسف تارڑ کی سرکردگی میں پولیس نے علی چک میں اچانک چھاپہ مار کر جعلی شراب کی فیکٹری پکڑ لی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی تھانہ سٹی و صدر سرکل منظور اعوان اور ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ محمد یوسف تارڑ نے مخبر کی اطلاع پر بھاری پولیس کی نفری کے ہمراہ علی چک میں شراب بنانے کی فیکٹری میں چھاپہ مار کر کثیر تعداد میں دو نمبر شراب کی بوتلیں،کپیاںبرآمد کر لیں دو ملزمان ملک ساجد ولد عالم شمریز عباس ولد کرم الٰہی بھٹی کو گوفتار کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زرعی زمین کی کھدائی کے دوران ملنے والے تانبے کی دھات کے بنے قدیم اور نایاب سکے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) زرعی زمین کی کھدائی کے دوران ملنے والے تانبے کی دھات کے بنے قدیم اور نایاب سکے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے،جاتریہ خورد میں عبدالحمید بٹ اپنی زرعی زمین کاشت کر رہا تھا کہ شاہجہانیاں کے رہائشی ڈرائیور کی نظر بکٹ سے گرتی ہوئی مٹی میں چمکتی ہوئی چیز پر پڑی جو کہ پرانے دو سکے تھے جو اس نے زمین کے مالک کے حوالہ کر دیئے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ سکے سلاطین دہلی کے فرمانروا سلطان شمش الدین التشمس کے سب سے چھوٹے بیٹے ناصر الدین کے دور حکومت کے ہیں۔