گجرات کی خبریں 05.07.2013
Posted on July 6, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد
گجرات (جی پی آئی)سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات عوام کی خدمت کیلئے کام کر رہی ہے عوامی شعور کی بیداری اور عوامی فلاح اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار سٹی صدر سٹیزن فرنٹ شیخ عرفان پرویز ماہانہ اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے تمام ممبران خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہوکر کام کر رہے ہیں اور تنظیم سازی کے بعد اب یونین کونسل لیول پر تنظیمیں بنائی جائینگی۔ اس وقت تین تنظیمیں کام کر رہی ہیں جن میں نورپور پڈھے،دسوندھی پورہ، کالوپورہ ،شامل ہیں۔ لنڈ پور میں جلد تنظیم کام شروع کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کی تمام ذیلی تنظیمیں عوام کی خدمت کیلئے کام کریں گی اور مقامی سطح پر لوگوں کی غمی و خوشی میں شریک ہونے کیلئے کراکری کا سامان تیار کیا جائیگا تاکہ لوگوں کو بغیر قیمت کے یہ سامان مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بانی چوہدری محمد طفیل(مرحوم) کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ نے کہا کہ تنظیم سازی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ نئے عہدیداران نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔ مذہبی تہواروں پر سٹیزن فرنٹ کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جائیگی اس کے علاوہ سماجی و تعلیمی پروگرام بھی منعقد کئے جائینگے اجلاس کے مہمان خصوصی ضلعی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات عامر چوہدری تھے۔ اجلاس میں حافظ محمد شفیق آرزو،عمر شریف قادری، تنویر بھٹی، نعیم اختر، حاجی مہر ممتاز، چوہدری وقاص عالم، چوہدری محمد اشفاق، یعقوب سیٹھی، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، محمد شفیق قادری، چوہدری شاہد اصغر جوڑا اور طارق سلامت نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سماجی شخصیت طارق سلامت راجپوت کو سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کا فنانس سیکرٹری مقرر کر دیا گیا
گجرات(جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت طارق سلامت راجپوت کو سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کا فنانس سیکرٹری مقرر کر دیا گیا گزشتہ روز سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے ماہانہ اجلاس کے دوران ان کے عہدے کا اعلان صدر شیخ عرفان پرویز نے کیا۔تمام ممبران نے طارق سلامت کو یہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ سٹیزن فرنٹ کی بہتری کیلئے کام کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس آج پولیس لائن گجرات میں منعقد ہوگا اجلاس صبح11بجے ہوگا
گجرات(جی پی آئی)ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس آج پولیس لائن گجرات میں منعقد ہوگا اجلاس صبح11بجے ہوگا جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام شرکت کرینگے ڈی پی او گجرات سید تنویر رضوی خطاب کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یو نیورسل ہیومن ر ا ئٹس آر گنا ئزیشن کے مر کزی صدر سید حفیظ سبزواری کا ضلع جہلم اور ضلع گجرات کا تنظیمی دور ہ۔
گجرات ( جی پی آئی)یو نیورسل ہیومن ر ا ئٹس آر گنا ئزیشن کے مر کزی صدر سید حفیظ سبزواری کا ضلع جہلم اور ضلع گجرات کا تنظیمی دور ہ۔ UHROکے عہدیداروں اورممبرا ن نے تاریخی استقبال کیا۔ انسانی حقو ق کے لئے کام کر نے پر زبر دست خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی علمبر دار عالمی تنظیم یو نیو رسل ہیو من رائٹس آر گنا ئز یشن کے مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری ضلع جہلم کے علاقہ پنڈی سید پور پہنچے ،جہا ں پر کارکنوں کی ایک بڑ ی تعداد نے اُ ن کا بھر پو ر استقبال کیا ۔ اس
موقع پر UHRO پنڈی سید پور کے سینئر نا ئب صدرثاقب حبیب ملک کی رہائش گاہ پرایک پُر وقاراجتما ع کااہتمام کیا گیا ۔جس میں پنڈی سید پور کے صدر محمد نواز ،راولپنڈی کے ڈویژ ن چیئر مین چو ہدری محمدصفدر تارڑسمیت UHRO کے عہدید ا روں کی کثیر تعداد نے شر کت کی اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے سید حفیظ سبزواری نے کہا کہ آج کے کٹھن دور میں انسانیت کی بے لو ث خد مت کسی عبا دت سے کم نہیں اور جو لوگ نیک نیتی سے یہ فریضہ سر انجام دے رہے ہیں وہ اپنی آخرت سنوار رہے ہیں ۔نو جوان ملک اور قو م کا قیمتی اثا ثہ ہیں ۔اور کوئی بھی پارٹی یا تنظیم نو جوانو ں کے بغیر نا مکمل ہے ۔اس مو قع پرانہو ںنے ڈھیری جلال پور شریف کے معروف نو جوان تنویر حسین کویونیور سل یو تھ ونگ ضلع جہلم کا جنرل سیکر ٹر ی اور اکرام الحق کو جلال پور شریفکا آرگنا ئزر نا مزد کرنے کا اعلا ن کیا ۔جبکہ عبدالرشید ساجد کو نا ئب صدر پنڈی سید پور نا مزد کیا گیا ۔ازاں بعد انہوں نے جہلم کا دورہ کیا اور کارکنوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے پنا ہ لو ڈشیڈنگ نے لو گو ں کا جینا حرام کر دیا ہے ۔اور تما م کاروبار زندگی مفلو ج ہو گیا ہے ۔لو ڈ شیدنگ پر قابو نہ پانا انسانی حقو ق کی کھلم کھلا خلا ف ورزی ہے۔ضلع جہلم کی تحصیل دینہ میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جسکی صداتUHROضلع جہلم کے صد ر احمد ندیم نے کی تقریب میں سینئر نائب صدر عرفان محبوب چوہدری سمیت آزاد کشمیر سے کارکنو ں نے شر کت کی سید حفیظ سبزواری نے خطاب کر تے ہوے کہا کہ اگر پاکستا ن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند نہ کی گئیں تو احتجاجی تحر یک شروع کی جا ئے گی ۔احمد ندیم نے کہا کہ UHROکے جدید اور مضبو ط نیٹ ورک نے ثا بت کر دیا ہے کہ اب اس ملک میں انسانی حقوق کا احترامنہ کرنے والو ں کا محاسبہ شروع ہو چکا ہے۔ عا دل حسین چو ہدری نے کہا کہ وفاقی حکو مت مہنگا ئی ، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی پر قا بو پانے نا کام ہو چکی ہے ۔ اس مو قع پر سید حفیظ سبزواری نے دینہ کے معرو ف سماجی راہنما رفا قت اشفاق کو یو تھ ونگ ضلع جہلم کا صدر نامزد کر نے کا اعلان کیاجبکہ منگلا کے معرو ف صحافی آصف محمو د کو ضلع میر پو ر آزاد کشمیر کا صدر اور راجہ قمر عطا ء کو ضلع میر پور کا جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا۔ازاں بعد پرنسپل آفس گجرات میں ڈ اکٹر فیاض حسین خان کی زیر صدا رت ایک اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے سید حفیظ سبزواری نے کہا کہ ضلع گجرات UHRO کا گڑ ھ ہے۔ضلع گجرات میں ڈکٹر فیا ض حسین خان کی خصوصی کا وش سے پاکستان کی سطح پر پرنسپل آفس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔اجلاس سے ضلعی میڈیا ایڈوائزرمحسن بشیر ، ڈپٹی میڈیا ایڈ وائز ر عثما ن پر ویز ،ڈاکٹر فیا ض اختر، نبیلہ بٹ، چوہدری آسیہ نو رین گجر، مبین اشرف، راجہ زاہد الطاف ، جیند افضل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونیورسٹیوں کا مقصد موجودہ علم کی ترسیل، نئے علم کی تخلیق اور تجزیاتی و تخلیقی قوتوں کی آبیاری ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر نظام الدین
گجرات ( جی پی آئی) یونیورسٹیوں کا مقصد موجودہ علم کی ترسیل، نئے علم کی تخلیق اور تجزیاتی و تخلیقی قوتوں کی آبیاری ہوتا ہے ۔ تحقیق یونیورسٹیوں کا اعلیٰ تر وظیفہ ہے جس سے مراد نئے خیالات ، تصورات ، اصولوں اور اطلاقات کی تخلیق ہے ۔ پاکستان میں یونیورسٹیوں کو حقیقی دانش گاہیں بنانے کے لیے جامعات کے فنڈز کو نتیجہ خیز بنانا ہو گا اور یونیورسٹیوں کے وسائل کے حوالے سے ہیئتی تنظیم نو کرنا ہو گی ۔ یونیورسٹیاں اپنے علمی اور مادی سرمائے کو تحریک دے کر وسائل کے حوالے سے خود انحصاری حاصل کر سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے قومی اخبارات کے تعلیمی رپورٹروں کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ لاہور ایجوکیشن رپورٹرزایسوسی ایشن کے وفد نے جامعہ گجرات کے رئیس الجامعہ سے تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کی ۔ ڈاکٹر نظام الدین نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا بھر میں یونیورسٹیاں خود انحصاری کی وجہ سے خود مختاری ہوتی ہیں ۔ ہمیں بھی عالمی سطح پر آزمائے ہوئے ثمر آور طریقے”ریسورس مینجمنٹ” کو اپنانا ہو گا ۔ دانش گاہیں محض گرانٹ اور خیرات سے نہیں چلائی جاسکتیں اس کے لیے کمیونٹی کا اشتراک اور تعاون ناگذیر ہے ۔ یونیورسٹیوں کی خود مختاری پر ضرب لگانا اور اعلیٰ تعلیم کو نوکر شاہی کے روایتی شکنجے میں کسنا کوتاہ نظری کے علاوہ کچھ نہیں ۔ جامعات کو خود مختار بنا کر مفید تحقیق و فکر کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے ۔ ڈاکٹر محمد نظام الدین نے ایجوکیشن رپورٹرز کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے مختصر مدت میں یونیورسٹی آف گجرات کو پاکستان کی ٹاپ ٹین جامعات میں لا کھڑا کیا ہے ۔ ہم نصابی تدریس اور ہم نصابی تربیت سے نئی نسل کی شخصیت سازی کا عزم کر رکھا ہے ۔یونیورسٹی آف گجرات کا بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے اشتراک عمل کر کے اپنے طلباء و طالبات کو تمام ممکنہ مواقع فراہم کر رہے ہیں ۔ ہم نے جامعہ گجرات کو علاقے اور کمیونٹی کی خدمت کا مرکز بنا کر قومی کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے ۔ جامعہ گجرات جدید خطوط پر استوار ایسی یونیورسٹی ہے جس نے قومی سطح پر دانش گاہ کی شناخت حاصل کر لی ہے ۔ پالیسیوں میں تسلسل سے اسے مرکز فضیلت بنا کر دم لیں گے۔ میڈیا ایسی جامعات کے کردار کو ابلاغ عامہ کا حصہ بنائے اور پاکستان میں ہونے والے قابل فخر کارناموں کو بھی بیان کرے، انہوں نے لاہور ایجوکیشن رپورٹرز کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تعلیمی رپورٹرز پاکستان میں تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونیورسٹی آف گجرات میں تعلیم و تحقیق کا معیار اور اعلیٰ تعلیم کے کلچر کا فروغ رشک و تحسین کے لائق ہے
گجرات ( جی پی آئی) یونیورسٹی آف گجرات میں تعلیم و تحقیق کا معیار اور اعلیٰ تعلیم کے کلچر کا فروغ رشک و تحسین کے لائق ہے ۔ مختصر مدت میں پاکستان میں کسی یونیورسٹی نے اس قدر جامع ترقی نہیں کی ۔ یہ درس گاہ اپنے تدریسی نظام اور تربیتی ماحول کے امتزاج سے پاکستان کی نمایاں دانش گاہ بن گئی ہے ۔ اس جامعہ کی وژنری قیادت روح عصر سے ہم آہنگ دانش گاہ کی منزل کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ جامعہ گجرات کا انفرا سٹرکچر ،عمارت اور سہولتیں قابل تعریف ہیں۔ یونیورسٹی آف گجرات ایسی جامعہ ہے جسے دیکھ کر ہر علم دوست اور محب وطن مسرور اور مطمئن ہوتا ہے ۔ ایسی جامعات ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہیں۔ ان خیالات کا اظہار LERA لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر و کالم نگار یوسف عباسی نے یونیورسٹی آف گجرات کے دورہ کے اختتام پر کیمپس وائس ایف ایم 106.06 پر اپنے تاثرات ریکارڈ کرواتے ہوئے کیا ۔ سینئر ایجوکیشن رپورٹرز سید امجد علی شاہ ، ملک محمد اعظم ، ساجد چوہدری، محمد حسن رضا، فیصل ریاض علوی، محمد کلیم، رانا تحمل علی و حافظ اعجاز بشیر نے بھی اپنے اپنے تاثرات میں جامعہ گجرات کی تعلیم و ترقی کے سفر اور کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات پاکستان میں تعلیم دوست طبقوں کا فخر بن چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کا صدر یوسف عباسی کی قیادت میں یونیورسٹی آف گجرات کا خصوصی دورہ،
گجرات ( جی پی آئی)لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کا صدر یوسف عباسی کی قیادت میں یونیورسٹی آف گجرات کا خصوصی دورہ، جامعہ گجرات میں تعلیم و ترقی کا مشاہدہ کیا ۔ LERA کا وفد جامعہ گجرات پہنچا تو ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید ڈاکٹر زاہد یوسف اور ڈاکٹر ارشد علی نے خیر مقدم کیا ۔ وفد نے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین سے خصوصی ملاقات کی جہاں جامعہ گجرات کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے مہمانوں کو بریفنگ دی گئی۔ وفد نے دانش گاہ گجرات کے سکول آف آرٹ اینڈ ڈیزائن، سنٹر فار میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز، ڈیپارٹمنٹ آف کیمسٹری، بائیو ڈیزل ریسرچ پروگرام، انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل اینڈ مینجمنٹ سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کیا ۔ غفار محی الدین، ڈاکٹر محمد دانش اور ڈاکٹر محمد وسیم ممتاز نے اپنے شعبوں کا تعارف کروایا۔ آخر میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے LERA کے صدر محمد یوسف عباسی کو یادگار پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ایم پی اے نجی دورہ کے مختلف دورہ پر روانہ’وہ وہاں پر اوورسیز پاکستانیوں کی دعوت اور مختلف تقریبات میں شرکت کی
گجرات ( جی پی آئی) چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ایم پی اے نجی دورہ کے مختلف دورہ پر روانہ’وہ وہاں پر اوورسیز پاکستانیوں کی دعوت اور مختلف تقریبات میں شرکت کی مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور کارکنان سے بھی ملاقات کی اس موقع پر چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے انہوں نے ملک کی ساکھ کو بچانے کیلئے اپنے تمام توانائیاں صرف کی ہیں ہم مسلم لیگ ن کی کامیابی پراوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی بقاء کی خاطر ہمیں کامیاب بنایا ہم اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری عابدرضا کوٹلہ کی مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان سے خصوصی ملاقات
گجرات ( جی پی آئی)چوہدری عابدرضا کوٹلہ کی مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان سے خصوصی ملاقات انہوں نے سرکاری افسران کے افسران سے ملاقات کی اور انہیں عوامی مسائل کے فوری حل کی تلقین کی انہوں نے محکمہ سوئی گیس کے افسران سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو میرٹ پر سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے عوام ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کے سہولیات کی فراہمی ہمارا اولین مشن ہے۔