ضلع جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا پولیس تھانہ ہیڈ باغ کی حدود میں واقع گوٹھ سید عنایت شاہ میں نامعلوم مسلح افراد نے سعد اللہ نامی شخص کے گھر میں گھس کراس کو بیوی اور جواں سال بیٹے امان اللہ سمیت قتل کردیا اورفرارہوگئے۔
جبکہ تحصیل گنداخہ کے گوٹھ پیربخش جمالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص بختیارعلی جمالی ہلاک ہوگیا پولیس کے مطابق دونوں واقعات پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہیں لاشیں ورثاکے حوالے کردی گئیں اورالگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔