سوات (جیوڈیسک) سوات اور کرک میں پولیس نے کارروائی کر کے اہم شدت پسند کمانڈر اور رکن صوبائی اسمبلی ملک قاسم خان پر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقے چار باغ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک گھرپر چھاپا مارا۔ چھاپے کے دوران ایک شدت پسند کمانڈر علی کو گرفتار کر لیا گیا۔
شدت پسند کمانڈر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بم دھماکوں اور دہشت گردی کی دیگر واردات میں مطلوب تھا۔ دوسری جانب کرک کے علاقے تخت نصرتی میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپا مارا۔ اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختوانخواہ ملک قاسم خان پر حملے میں ملوث اہم ملزم محمد شجاعت کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملک قاسم پر انتخابی مہم کے دوران حملہ کیا گیا تھا، جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے تھے۔