شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کی زد میں رکشہ آگیا ، حادثے میں مر نے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ،ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ حادثہ، بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پر پیش آیا۔
غفلت رکشہ ڈرائیور کی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق چنگ چی رکشہ میں 12 سے 16 افراد سوار تھے اور زائد افراد کو بٹھانے کی ہی وجہ سے رکشہ ریلوے لائن عبور ہ کر سکا۔ پولیس کے مطابق 2 شدید زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔